• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینی روڈ ندی کیساتھ ہماری جائیداد پر مافیا نے قبضہ کر لیا، ملک زعفران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی حاجی ملک زعفران اور علی احمد نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بعض افراد کی جانب سے قبضہ اورتعمیرات کا نوٹس لیا اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسپنی روڈ ندی کے ساتھ جائیداد واقع ہے جو 1996 میں قیمت ادا کرکے خریدی تھی ، جس کے کچھ عرصے کے بعد غازی نامی شخص نے ہماری جائیداد میں مداخلت کی بعد میں کیس عدالت تک گیا جس پر سول کورٹ VII میں کیس چلا اور عدم ثبوت کی بناء پر فیصلہ ہمارئے حق میں آیا ، سول کورٹ کے فیصلے کو مخالف نے سیشن کورٹ میں چیلنج کیا اور 2022-23ء میں فیصلہ ہمارے حق میں آگیا ۔ ناکامی پر رواں ماہ 10 اگست کو مذکورہ شخص اور اس کے ساتھی محکمہ پولیس ، بلوچستان سپورٹس بورڈ میں ملازم ہیں نے دیگر قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والوں نے ہماری جائیداد پر غیرقانونی قبضہ شروع کردیا ہے ان کے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کو درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ، آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ، ضعلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے ہماری داد رسی کی اور ذمہ دار سرکاری ملازمین کے خلاف انتظامی کارروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید