• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ شہید نواب بگٹی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علی احمد لانگو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو نے کہا ہے کہ تاریخ شہید نواب اکبر خان بگٹی کو ہمیشہ زندہ و جاوید رہنما کے طور پر یاد رکھے گی ، 26 اگست ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ طاقت اور بندوق نے بلوچستان کو خون آلود ضرور کیا لیکن مسائل حل نہیں کیے ۔ شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر بیان میںانہوں نے کہا کہ قومیتوں کے وجود سے انکار اور ان پر طاقت کے استعمال نے ہمیشہ نفرت ، دوری اور بگاڑ کو جنم دیا ہے ۔ انسانی تاریخ گواہ ہے کسی بھی قوم کو طاقت اور جبر کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قومی وسائل کی لوٹ مار اور قومی وجود سے انکار کی منفی پالیسیوں کے باعث ظلم و ناانصافی کی بدترین شکلیں پروان چڑھیں ، سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون لاپتہ کرنا اور ان کی لاشیں پھینکنا ایسے اقدامات ہیں جنہوں نے آئین اور جمہوری اداروں پر عوامی اعتماد کو کمزور کیا ۔ بلوچستان کا مسئلہ دراصل سیاسی ہے اور سیاسی مسائل ہمیشہ سیاسی بات چیت ، مذاکرات اور باہمی احترام پر مبنی عمل کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید