کوئٹہ (خ ن) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں فائزہ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں حقائق کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جو قابلِ مذمت ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آڈٹ اعتراضات کے بعد تمام کنٹریکٹ آسامیاں باقاعدہ اخبارات میں مشتہر کی گئیں اور ان میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہاسٹل میں کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو رہائش نہیں دی گئی جبکہ سابقہ وارڈن بعض بے ضابطگیوں میں ملوث پائی گئی تھیںترجمان نے فائزہ کی جانب سے وائس چانسلر کو کسی یونین سے منسلک کرنے کے الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا ۔