• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموںکیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں آج سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11Kvنیوجان محمداور اولڈجان محمد فیڈرز صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے 11Kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، داریم فیڈروں سے صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک بجلی بندہوگی۔ 27 اور 28اگست کو روزانہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرصبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی ،انڈسٹریل بولان ، ایف جی ایس، واسا فیڈروں سے 29 اگست کے روز صبح 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی این ٹی ڈی سی کی جانب سے 220Kv لورالائی گرڈ اسٹیشن پر 27اگست کو صبح9 بجے سے دن 12بجے تک مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں 20میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے تحت پور اکیاجائے گا ۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کے ضروری ٹیسٹنگ اور مرمتی کاموں کیلئے26اگست کو قلات گرڈاسٹیشن کے سٹی ون، پیرغائب اور پندران فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نیز اسی روز نوشکی گرڈاسٹیشن کے سٹی تھری، نوشکی، قاضی آباد، کلی مینگل فیڈروں سے سہ پہر3 بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید