• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن اکنامک امپاورمنٹ فنڈ اہم سنگ میل ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کے معاشی استحکام اور خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور کیا جارہا ہے جو بلوچستان ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی صورت میں ہے یہ فنڈ خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بلا سود قرضے اور کاروباری معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ گھریلو و مقامی سطح پر کاروبار کے مواقع پیدا کرسکیں اور اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنا سکیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بتایا کہ اس فنڈ کے اجراء کی افتتاحی تقریب آج (بدھ) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور باضابطہ طور پر اس تاریخی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید