• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل مالکان کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، رحیم آغا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان ہوٹل ایسوسی ایشن اور کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں زیر صدارت رحیم آغا ہوا جس میں کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالسلام آغا ، جنرل سیکرٹری حاجی سمیر حسن مندوخیل ، انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین ، ملک عبدالجبار کاسی ، اخونزاد آغا ، حاجی محمد ایوب ، حاجی غلام محمد ، فضل محمد ، سید اشرف آغا ، اسماعیل آغا ، خلیل احمد ، حاجی داود خلجی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری حاجی سمیر خان مندوخیل نے رحیم آغا کا نام صدارت اور کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حاجی عبدالسلام آغا کا نام بطور چیئرمین پیش کیا شرکا نے ہاتھ اٹھاکر ان کی حمایت اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور رہائشی ہوٹلوں کے نومنتخب صدر رحیم آغا نے کوئٹہ ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر سید عبدالسلام آغا ، جنرل سیکرٹری حاجی سمیر حسن مندوخیل ، ملک عبدالجبار کاسی سمیت تمام سابق عہدیداروں و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہوٹل مالکان کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی اب مزید بھرپور طریقے سے ان کے حقوق کا تحفظ ہر محاذ پر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ہوٹل مالکان کو کئی مسائل درپیش ہیں ، بیڈ ٹیکس کے نام پر ہوٹل مالکان کو بلاجواز ٹیکس بھیجے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارئے صوبے کے حالاتکے باعث دیگر صوبوں لوگ سےنہیں آرہے، ٹور ازم تباہ ہوچکا ایسے میں ہوٹل مالکان گیس بجلی ، کرائے اور لیبر کی تنخواہیں پوری نہیں کرسکتے دوسری طرف حکومت کے ایسے اقدامات جاری ہیں جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سے ہم نے ہمیشہ بھر پور تعاون کیا لیکن بعض تھانوں کے اہلکار خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے اور رات کے دو تین بجے سادہ کپڑوں میں آکر زبردستی دروازے کھلواکر مہمانوں اور عملے کو تنگ کرتے ہیں جس کی مذمت کرتے اور ڈی آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔انہوں کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور ڈی آئی جی سے ملاقاتیں کی اور بیڈٹیکس کے حوالے سے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید