• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کل ہوگی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیب بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کل ہوگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایت پر کل گیارہ بجے سے ایک بجے تک نیب بلوچستان کے دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میں کھلی کچہری ہو گی درخواست گزاروں کو ہدیت کی گئی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔1۔نام بمعہ ولدیت2۔کاپی قومی شناختی کارڈ3۔ مکمل پتہ / ایڈریس4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل ضرور لکھے۔
کوئٹہ سے مزید