• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول اہلِ اسلام کیلئے غیر معمولی روحانی اہمیت رکھتا ہے، سنی علما کونسل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علما کونسل کوئٹہ صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری ،مولانا فضل صدیقی ،قاری نذیر احمد فاروقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر ،میرعبدالمالک، مولانا عبد الرازق، و دیگر نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ربیع الاول کا مہینہ اہلِ اسلام کے لیے غیر معمولی روحانی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی ماہ مبارک میں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ یہ مہینہ صرف خوشی منانے کا نہیں بلکہ نبی ﷺ کی ’’سیرت، اخلاق، عدل، محبت، صدق و دیانت‘‘ کو اپنانے کا ہے۔آج کے دور میں امت کو سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں،ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ نبی کریم ﷺ کو اپنا آئیڈیل بنائے اور ان کے اسوہ حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارے۔
کوئٹہ سے مزید