لاہور(آصف محمود بٹ ) ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں جاگراں -1ہائیڈرو پاور پلانٹ اور زیر تعمیر جاگراں -2ہائیڈرو پاور پلانٹ کے اچانک دورے کئے۔ اور کہا کہ صنعتی ترقی کی کیلئےحکومت توانائی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے ،توانائی کے بڑے اور کامیاب منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا سہرا نواز شریف کے سر ہے ڈپٹی وزیر اعظم نے بغیر کسی رکاوٹ جاگراں (ون) سے 30.4میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ، جو پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔۔نائب وزیراعظم نے جاگراں-2کا بھی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے چینی و پاکستانی انجینئرز، ٹیکنیشنز اور ورکرز سے ملاقاتیں کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نائب وزیر اعظم کو 50 میگا واٹ کے زیر تعمیر جاگراں -2منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جاگراں (ون) اورتوانائی کے دیگر بڑے اور کامیاب منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا سہرا نواز شریف کے سر ہےیہ منصوبہ زیر تکمیل ہے جو 2025میں مکمل ہوگا ۔ اسحق ڈار نے اس منصوبے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بروقت اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت اس منصوبے کی تکمیل کے لئے ایکنک میں اس کی فوری سفارشات کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔