کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ خیابان امین سےسابق وزیر اعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزر شہباز گل کے بھائی کےاغواءکا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں وقوعہ کے آٹھ روزبعد نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کابھائی غلام شبیر8جون کی شب خیابان امین میں اپنےگھر سے کسی کام کےسلسلے میں نکلااورتھوڑی دیربعد اسکاگھر والوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔