• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون لکی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ،حادثہ تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا عرفان ولد رمضان جاں بحق ہوگیاجبکہ طارق ولد اللہ بخش، سمیر ولد لال محمد، سمیرا، عمر، عمر رضا، ثناء، سمیر ولد لال بخش زخمی ہوئے ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ، لسبیلہ گولی مار جاتے ہوئے حیدری مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیو اہلکاروں نےلاش کوفوری طور پر اسپتال منتقل کیا، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، علاوہ ازیں اورنگی ٹائون خیرآباد یار محمد گوٹھ محمدی مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 55 سالہ منیز زر ولد گل فقیر کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج جا ں بحق ہوگیا ،دریں اثنا کورنگی ابراہیم حیدری جاموٹ کا دھکہ سے ایک شخص کی لاش ملی جو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوا، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ، منگھوپیر نورانی ہوٹل کے قریب سے 18 سالہ فرمان ولد ولی اللہ کی لاش ملی متوفی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جا ں بحق ہوا ، سفاری پارک جھیل سے ملنے والی 15 سالہ صالح الدین ولد امیر خان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کاکہنا ہےکہ تفریح کے دوران پائوں پھسل کر جھیل میں گرنے سے اسکی موت واقع ہوئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید