• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا، پیٹرول پمپ کا منیجر اور ڈرائیور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوئوں نےپیٹرول پمپ کے منیجر سے لاکھوں روپے لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکےاسے زخمی کردیا،تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک10 میں واقع پیٹرول پمپ کا منیجر سید منصورحسین شاہ ڈرائیور فضل محمد کے ہمراہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم بینک میں جمع کروانے کےلئے گاڑی میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے پمپ منیجر اور ڈرائیور کو زخمی کردیا ،پولیس کاکہناہےکہ کار میں موجود ایک کروڈ روپے سے زائد رقم میں سے 90 لاکھ روپے جو الگ شاپر میں تھے محفوظ رہے ، فائرنگ سے پمپ منیجر سید منصور کے ہاتھ کی کلائی ٹوٹ گئی جو اسپتال میں زیر علاج ہے اس لئے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈاکو کتنی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں،واقعے کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے،  ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی سے گزرنے والی کار کو روکنے کی کوشش کی،کار سوار نے دونوں ملزمان پر گاڑی چڑھا دی،ملزمان کی موٹر سائیکل کار کے بمپر کے نیچے آگئی دونوں ملزمان موٹر سائیکل سے گرے اور اٹھ کر کار پر فائرنگ شروع کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید