• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمات پولیس کے ہی گلے پڑگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمات پولیس کے ہی گلے پڑ گئے،عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21جون کو تمام افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا اور 30 سے زائد ملزمان کے نام مقدمات سے خارج کردیئے،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ طے شدہ قانون ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ پابندی عائد کرنے والے افسران یا انکے ماتحت ہی درج کروا سکتے ہیں، ان مقدمات میں پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمات کا اندراج کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ پابندی عائد کرنے والے افسر نے مقدمہ درج نہیں کروایا نہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے متعلق اختیارات کا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا، تفتیشی افسر سے پوچھا گیا کہ قانون کے مطابق عمل کیوں نہیں کیا گیا لیکن وہ خاموش رہے، ملزمان چوبیس گھنٹے سے زائد پولیس حراست میں رہے لیکن تفتیشی افسر قانونی پہلو واضح نہ کرسکے، نوٹیفکیشن میں پولیس کو شکایت درج کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن پولیس نے جلد بازی میں مقدمات درج کئے، عدالت کا کہنا تھا کہ ریاست کے افسران مقدمے کے قانونی پہلو سے ناواقف ہوں تو شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حراست میں نہیں رکھا جاسکتا ، عدالت نے ملزمان کو پچاس ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر ملزمان کو پولیس یا عدالت طلب کرے تو وہ پیش ہوں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید