• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی ٰ پر کچرا چننے والوں کے خلاف کارروائی، 173 افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں کچرا چننے والوں کے خلاف عیدالاضحی ٰکے تین روز کارروائی میں 173 افراد کوگرفتار کیا گیا، تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنرکراچی کو رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 26، شرقی میں 44، غربی میں 7 ،ملیر میں 14، کورنگی میں 57، وسطی میں 40 اور کیماڑی میں 5 افراد گرفتار کیے گیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی عید الاضحی کے موقع پر صفائ اور صحت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید