کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اضافی کرایوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد صوبائی دارالحکومت کراچی واپسی پر کسی مسافر کو اضافی کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہماری مشترکہ کوششیں اس مہم کی کام یابی یقینی بنائیں گی۔