• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر نے سکھایا حقیقی قیادت ذاتی بغض و عناد سے بالاتر ہوتی ہے، بلاول

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 71 ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت کو وژن، اقدار اور ترقی کا مجسم نمونہ قرار دیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں معاف کرنے کی طاقت سے بھی روشناس کرایا اور یہ سکھایا کہ حقیقی قیادت ذاتی بغض و عناد سے بالاتر ہوتی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یومِ پیدائش ہونے کی وجہ سے21 جون قوم کے لیے بڑی اہمیت کا حامل دن ہے اس موقع پر، میں اپنی والدہ کو انتھائی احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جو امید، بہادری اور حوصلے کی کرن تھیں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو سائنسی، معاشی اور صنعتی شعبوں میں آگے بڑھایا۔
اہم خبریں سے مزید