• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ترقیات کراچی کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات 4 افسر معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری سندھ کی بڑی کارروائی ، ادارہ ترقیات کراچی کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات 4افسروں کو معطل کر دیاگیاان پر کورنگی ٹاون شپ سیکٹر نمبر14 میں 10.8 ایکڑ زمین متبادل کے طور پر ایک پرائیویٹ پارٹی کے لئے پروپوز کرنے کا الزام ہےجبکہ بورڈ آف ریوینیو کا موقف تھا کہ کہ یہ زمین مزکورہ سیکٹر کی پلاننگ میں موجود ہی نہیں تھی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے جاری کر دہ حکمنامے کے مطابق گریڈ 19 کےممبر ایدمنسٹریشن اور سابق ڈی جی کے ڈی اے نوید انور صدیقی،گریڈ 19 کےممبر فنانس محمد شاہد،گریڈ19 کےڈائریکٹرپلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن رفیق کھوڑو اور ڈائریکٹر لیگل افتخار احمد گریڈ18 معطل ہونے والوں میں شامل ہیں \۔
اہم خبریں سے مزید