کراچی(اسٹاف رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر واقع نجی بینک کی عمارت میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ آگ بینک کی عمارت کی دوسری منزل پر بنے ڈسٹری بیوشن باکس میں لگی تھی ،آگ کی وجہ سے بینک میں دھواں بھر گیا تھا جس کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا ،آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پالیا گیا ۔