• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب،آتش بازی ، کیک بھی کاٹے گئے

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ،کورٹ رپورٹر) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کی تقریب مال روڈ چئیرنگ کراس پر ہوئی ۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگائے ،بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں ثمینہ گھرکی اسلم گل نرگس ملک عقیلہ یوصف زاہد ذولفقار اسلم گھڑا عثمان ملک منور انجم چوھری ریاض عامر بٹ عمر بخاری نصیر احمد افتخار خان عارف خان سہیل ملک اور دیگر نے شرکت کی، ثمینہ گھرکی نے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے پاس وہ انمول لیڈر شپ ہے جو کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے، ا سلم گل نے کہا کہ آج بھی کہا گیا مال روڈ پر دفعہ 144 لگی ہے تقریب نہیں ہونے دیں گے مگر ہم نے کہا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ،مزید برآں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے نائب صد ر ملک احتشام الحسن کی زیرصدارت تقریب ہو ئی میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ ملک غلام رسول نسیم ایڈووکیٹ ، ملک سلطان ایڈووکیٹ اوردیگر نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید