• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈاکٹر آف فار میسی کےداخلوں کے شیڈول کی منظوری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فارمیسی کے بورڈز آف سٹڈیز کا مشترکہ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور ڈاکٹر آف فارمیسی پروگرامز کے اکیڈمک کلینڈرز بشمول داخلوں کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ خزاں سمسٹر کے داخلے 15جولائی تک مشتہر کر دیے جائیں گے۔ انٹری ٹیسٹ اگست کے پہلے ہفتے میں لیا جائے گا۔ پہلی میرٹ لسٹ اگست کے وسط میں جاری کی جائے گی اور بی ایس اور ڈاکٹر آف فارمیسی کے داخلے 30 ستمبر تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ خزاں سمسٹر کی کلاسز یکم اکتوبر سے شروع ہوں گی اور 8 فروری تک پہلے سمسٹر کا کورس مکمل کرلیا جائے گا۔ پہلے سمسٹر کے فائنل امتحانات 17فروری سے شروع ہوں گے۔
لاہور سے مزید