کراچی ( آن لائن ) شہر قائد کے باسیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی، شہر میں گرمی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، اگلے چار روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری مزید اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔