ملتان (سٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو کی 71ویں سالگرہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ہال میں کیک کاٹا گیا، اس موقع پر حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے نوجوان وکلا کو نصیحت کی کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور افکار کو اپناتے ہوئے ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔