کراچی(اسٹاف رپورٹر)عسکری میں والدہ کے ڈانٹنے پر لڑکی نے پولیس طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود عسکری 5 کی رہائشی21سالہ مناہل دختر شفیق الرحمن نے پولیس کو شکایت درج کی ہے کہ اس کی والدہ اسے تشدد کا نشانہ بناتی ہے،وہ اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے، پولیس نے لڑکی کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ خاندان پاکستانی نژاد قطری شہری ہیں اور عید منانے کے لئے پاکستان آئے تھے اور 2 تاریخ کو انہوں نے واپس قطر جانا تھا، لڑکی کی کسی بات پر والدہ نے غصہ ہوکر اسے تھپڑ مارےجس پر اس نے قطر میں اپنے دوستوں سے رابطہ کیاجس پر قطر سے کراچی پولیس کو واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی۔
واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر نے موقع پرپہنچ کرمناہل کو تھانے منتقل کردیا۔