• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے فرانس کے تعاون سے تیار کردہ نیا فلکیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے ایک فلکیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جو چینی اور فرانسیسی سائنسدانوں کی تقریبا 20برس کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس فلکیاتی سیٹلائٹ کا مقصد گاما شعاعوں کے اخراج کا سراغ لگانا ہے جو کائنات کے دور دراز علاقوں میں آتش بازی کی مانند چمکتا ہے۔ چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق ملٹی بینڈ ویری ایبل آبجیکٹ مانیٹر (ایس وی او ایم) نامی سیٹلائٹ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے گزشتہ سہ پہر 3 بجے (بیجنگ وقت) پرلانگ مارچ-2 سی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو زمین سے 600 کلومیٹر اوپر مدارمیں بھیجا گیا ہے اور یہ 5سال تک کام کے قابل ہے تاہم سائنس دانوں کو توقع ہے کہ یہ 20سال تک کام کرسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید