• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا، پاٹا میں ٹیکس چھوٹ کیلئے ترمیم پر ملک گیر ہڑتال کرینگے، اسٹیل و گھی انڈسٹری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ملک کی سٹیل انڈسٹری اور گھی ملز نے اعلان کیا ہےکہ حکومت فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس میں چھوٹ دینے سے باز رہے ورنہ ملک بھر میں ہڑتال کریں گی، سٹیل اور گھی و خوردنی تیل انڈسٹری نے کہا ہے کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کے باعث ملک بھر میں معیشت اورصنعت تباہ ہو رہی ہے،سیاسی اثر و رسوخ کے نتیجے میں اقتصادی اور صنعت سے متعلق بجٹ بل میں ترمیم کی کوشش ہو رہی ہےایسے کسی بھی اقدام کیخلاف انڈسٹری ہڑتال کریگی ملک کی سٹیل انڈسٹری، خوردنی تیل اور گھی کی صنعت نے فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے،اتوار کے روز صعنتکاروں کے اتحاد نے اعلان کیا کہ فائنل فنانس ایکٹ 2024-25 میں فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنے کے نام پر بجٹ میں ترمیمی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں سیاسی دباؤ کے تحت حکومت فاٹا،پاٹا سے متعلق ترامیم کو واپس لینے کیلئے پوری طرح تیار نظر آتی ہےیہ اقدام بااثر سیاستدانوں کے دباؤ میں کیا جا رہا ہےجس کے نتیجےمیں مقامی صنعت کیلئے سب سے زیادہ نقصان ہو گاحقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بھی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہےاگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں کوئی شک نہیں کہ یہ صنعتوں کیخلاف حکومت کا واحد بڑا اقدام ہوگاجو ملک کی مقامی جدوجہد کرنیوالی صنعت کو مزید بندش کی طرف دھکیل دیگا،سٹیل، خوردنی تیل اور گھی کی صنعت اس اقدام کیخلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرینگے ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ معیشت سے متعلق تمام فیصلے میرٹ پر سختی سے کئے جائیں سیاستدانوں کو خوش کرنے کیلئے پالیسیاں اپنانے کی بجائے وقت ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں پہلے بھی معیشت سےمتعلق فیصلے سیاسی تحفظات کے تحت کئے گئےجس سے مثبت نتائج نہ حاصل ہو سکے اور صنعت کو بھی تباہ کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید