• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے گرفتار کرکے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کر یں گی یا مریم کی‘ شاندانہ گلزار کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)سنی اتحاد کونسل کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے دعوی کیا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو سوال پوچھا گیا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم نواز کی۔ شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طیبہ راجہ کو بالوں سے گھسیٹا گیا‘ یہ بجٹ عوام کو برباد کرنے کے لئے ہے، مالداروں کے اسپتال لندن میں ہیں، یہاں کے غریب عوام کیا کریں گے؟ کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید