• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل عدنان کی نمازہ جنازہ ادا،پولیس دستے کی سلامی

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس کے شہید کانسٹیبل محمد عدنان کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آرگنائز ڈکرائم یونٹ عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز یصل کامران،ایس ایس پی ڈولفن رانا عمر فاروق،ایس پی ہیڈ کوارٹرزاحمد زنیر چیمہ اور سینئرافسران نے نماز جنازہ ادا کی۔