ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری پنجاب حماد اظہر نے ملتان میں تنظیمی اختلافات کو طے کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اراکین قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی اور ملک عامر ڈوگر،ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر تیمور ملک پر مشتمل ہے۔دریں اثنا تحریک انصاف ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ آصف انور نے کہا ہے کہ سابق ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ مقامی تنظیمی سیاست میں مداخلت کرکے انتشار پھیلانے کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں ، عمران خان کی گرفتاری سے لے کر آج تک خالد جاوید وڑائچ نے کوئی احتجاج نہیں کیا۔