راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس پی راول فیصل سلیم نے تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد کا اچانک دورہ کیا، ایس پی راول نے دونوں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ،حوالات اور عمارت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،ایس پی راول نے تھانہ نیوٹاؤن اور صادق آباد میں تفتیشی افسران سے میٹنگز کا انعقادکیا،زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کاجائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے ۔