راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)ضلع راولپنڈی کے 824 مرد ایس ایس ٹی اساتذہ ،اسسسٹینٹ ایجوکیشن آفیسرز ،اور ہیڈ ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹوں میں گھپلوں کا انکشاف ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود نے سخت نوٹس لے لیا تمام سینیارٹی لسٹوں کی پڑتال کرکے انھیں رولز اور ریگولیشن کے مطابق سوفیصد درست کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طارق محمود، تفصیلات کے مطابق ان سروس کوٹہ کےتحت پروموشن کے لیے گورنمنٹ مسلم ہائر سیکنڈری سکول سید پور روڈ راولپنڈی میں آویزاں کی گئی سینیارٹی لسٹوں کو جب چیک کیا گیا تو اس میں سیریل نمبر 648 خالد محمود گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ نصرالہ کے ای ایس ٹی ٹیچر کو ایس ایس ٹی اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ میں درج کیا ہوا پایا گیا جو کہ سراسر غیر قانونی ہے اور یوں اساتذہ کی پروموشن ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود نے کہا ہے کہ سنیارٹی لسٹوں کے عمل کو ہر لحاظ سے شفاف بنایا جائے تاکہ کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو سکے پروموشن کے مستحق سینئر اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک تجربہ کار اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔