راولپنڈی ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پنجاب میں کلاس نہم و دہم کا نظر ثانی کے بعد احتضار شدہ نصاب سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ کلاس گیارھویں بارھویں کا سمارٹ سلیبس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے ہفتے یہ سمارٹ سلیبس بھی جاری کر دیا جائے گا یہ نیا سمارٹ سلیبس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز اور محکمہ کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کر دیا گیا ہے اور وہاں سے دیکھا جا سکتا ہے۔