راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 15موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ بھابڑا بازار میں 2موٹرسائیکل سوار محمد جاوید بٹ سے اسلحہ کی نوک پر 5ہزارروپےاور موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقہ نیوامرپورہ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شہری سے 3ہزارروپےاور موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پینڈورہ میں دوموٹرسائیکل سواراپنے گھرکے باہرکھڑے محمدحارث اور اس کےکزن مجتبیٰ سے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور85 ہزار روپے، تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈ پر2نامعلوم ملزمان شاہد ہ وحید سے اسلحہ کی نوک پراڑھائی ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آباد میں کیری ڈبے کے ڈرائیورمحمد اسد شبیر سے نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ روات کے علاقہ میں ارسلان بشارت کی دکان سے دوموٹرسائیکلوں پرسوار 4 ملزمان اسلحہ کی نوک پر5 لاکھ روپے ،شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات چھین کرفرار ہوگئے ، تھانہ آراے بازار کے علاقہ ریاض آباد میں 2موٹرسائیکل سوار محمد زوہیب سے 70ہزار روپے اور موبائل ،الہ آباد میں عبداللہ کے گھر سے 4موبائل اور 5لاکھ روپے ،جوڑیاں میں وقاص کی گائے بچھڑی اور 2 عدد بکریاں،ڈھوک نور میں محمد عارف کے 50ہزار روپے،جوڑیاں میں میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر 45ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 5موٹرسائیکلوں ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ پھلگراں کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین لیاگیا۔