• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2024 میں جگہ بنالی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2024میں جگہ بنالی، نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشنز اینڈ اکنامکس نے باوقار ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) امپیکٹ رینکنگ 2024میں فخر کے ساتھ جگہ حاصل کی ہے۔ یہ اعتراف اقوام متحدہ کے متعدد پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) میں اپنی شراکت کے ذریعے عالمی پائیدار ترقی کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی غیر معمولی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ کی اس درجہ بندی میں شمولیت اس کی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ انسٹی ٹیوٹ کے اقدامات اور پروگرام اقوام متحدہ کے بیان کردہ عالمی مقاصد کے مطابق ہوں، یہ پائیدار ترقی کے لیے اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کی کوشش کرے گا۔نیوپورٹس انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکشنز اکنامکس اب دنیا کے سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے، جو ایک پائیدار اور جامع مستقبل بنانے کے لیے وقف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید