• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی وزیراعظم سے ملاقات، پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح قرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نےملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی خود نگرانی کرونگا۔انہوں نے بل گیٹس کو معاشی استحکام کے حصول کیلئے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں اہم پیشرفت، صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے موافقت اور پولیو کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا، معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کی گراں قدر حمایت کو سراہا۔ ادھروزیراعظم شہباز شریف اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیاجہاں ماہرین نے انہیں ادارے کے آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید