سکھر(ایجنسیاں)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن وامان میں خلل برداشت نہیں کیاجائےگا‘ خوشحال پاکستان کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے ‘ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کچے کے جرائم پیشہ افراد کو بتدریج قومی دھارے میں لایاجائے‘گھناؤنے جرائم میں ملوث کٹر مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کر کے ملک کا ذمہ دار اور کارآمد شہری بنانا چاہیے‘ کچے کے علاقے کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘کچے کے علاقوں میں سڑکیں، صحت اور تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہارآصف علی زرداری نے سکھر میںاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔