• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 2 روز میں 85 شہید

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں امداد کیلئے قطاروں میں جمع فلسطینیوں پر ایک بار پھر بم ماردیئے، خوفناک بمباری میں 8فلسطینی شہید ہوگئے جن میں دو گارڈز بھی شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں دو روز میں 85 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 37 ہزار 632ہوگئی۔ شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں دو مزید بچے بھوک اور پیاس سے انتقال کرگئے۔ اس طرح بھوک اور پیاس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایمرجنسی اور ایمبولنسز کے ڈائریکٹر ہانی الجعفری کو بھی شہید کردیا جنہیں غزہ میں شعبہ صحت کا اہم ستون قرار دیا جاتا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ رفح میں جاری شدید لڑائی ختم ہونے کے قریب ہے تاہم جنگ بندی معاہدہ ہونے کے باوجود بھی غزہ میں لڑائی جاری رہے گی۔ صیہونی فوج نے حماس کی قید میں موجود ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید