لاہور ( جنرل رپورٹر ،نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر، عمران نذیر، عامر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے سو دن میں بڑھکیں مار کر ریکارڈ قائم کیا،پی ٹی آئی والے پہلے گریبان میں جھانکیں پھر پنجاب حکومت پر تنقید کریں۔ ایم این اے رانا مبشر اقبال اورایم پی اے راشد منہاس نے کہاہے کہ عزم استحکام آپریشن کی سخت ضرورت ہے کیونکہ دشمن عناصر ملک کوغیر معمولی صورتحال سے دو چار کرنا چاہتے ہیں۔