ملتان(سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9سالہ بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔ شاہ شمس پولیس کو نیو شاہ شمس کالونی سے محمد عرفان نے اطلاع دی کہ اہلخانہ کے ہمراہ گھر سویا ہوا تھا کہ رات گئے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی۔نامعلوم ملزمان کی شناخت نہ ہوسکی مگر ملزمان کی فائرنگ کی وجہ سے ایک گولی میری بیٹی ماہ نور کے بازو پر لگی جو زخمی ہوگئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ قطب پور پولیس کو محمو پور گھوٹا قبرستان سے بلال نے بتایا کہ گھر کے قریب موجود تھا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار6 ملزمان آگئے جہنوں نے آتے ہی لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور ایک گولی میرے پاؤں پر ماری اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی وجہ عناد ملزم عادل وغیرہ کے ساتھ پرانی دشمنی اور عدالت عالیہ میں کیس بھی زیر سماعت ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔