• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ :ریٹائرڈ افسر کو واجبات نہ ملنے پر فنانس آفیسر ریلوے طلب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سید عابد مسعود نقوی نے پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ڈپٹی چیف الیکٹریکل کی درخواست پر فنانس اینڈ کمرشل آفیسر ریلوے ہیڈ کوارٹر 27 جون کو طلب کرلیا ۔ وکیل محمد قدیر آصف طور کے مطابق اکبر حسین 22 جولائی 2022 کو ریٹائر ہوا لیکن واجبات 58 لاکھ 83 ہزار 530 روپے ادا نہیں کیے گئے وہ گزشتہ دو سال سے ریلوے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے انور حسین کی درخواست نمٹاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیس کو دو ماہ کے اندر نمٹائیں ۔جسٹس محمد ارشد ندیم نے میونسپل کمیٹی لیہ کے 18 کرایہ داروں کی درخواست نمٹاتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کو ہراساں اور پریشان نہ کریں کسی بھی منفی اقدام سے گریز کریں اور ان کے ساتھ دو ماہ کے اندر معاملہ فہمی کریں۔
ملتان سے مزید