پی آئی اے کا کینیڈا کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک معطل کر دی ہیں۔ اسکی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز بھی دس سال سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے پر ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
۔