• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباش کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، طلائی چین چھین کر فرار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) اوباش کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش، طلائی چین چھین کر فرار ہو گیا۔قطب پور پولیس کو سورج کنڈ روڈ سے شائستہ بی بی نے اطلاع دی کہ گھر پر میری بہو حسینہ بی بی اکیلی تھی کہ میرا ہمسایہ ندیم گھر میں داخل ہو گیااور حسینہ بی بی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، شور شرابہ پر ملزم طلائی چین گلے سے اتار کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔