• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ پر ٹیکس سیاستداں کا کام نہیں، نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دودھ پر ٹیکس سیاستدان کا کام نہیں، نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مفاد میں ہمارے ساتھ بیٹھے اور احتجاج کے بجائے اپنی تجاویز دے، دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا، پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ ہم بجٹ کی بھرپور طریقے سے حمایت کریں گے اور حکومت کا ساتھ دیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد نوید قمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی نے فیصلہ کیا تھا ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے مگر حکومت کو سپورٹ کریں گے،ہم نے بجٹ کے حوالے سے بھی حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، آہستہ تمام مسائل حل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو آج فکر نہیں کہ کون جیل میں تھا کون ہے کون جیل جائے گا، عوام کو فکر روٹی کپڑااور مکان کی ہے۔ عوام ہم سے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف تگڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت ہم سے تو مشکل فیصلوں پر مشاورت کر رہی ہے، اپوزیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت ہونی چاہیے۔ دودھ پر ٹیکس کوئی سیاستدان نہیں لگا سکتا۔ دل کے اسٹنٹس پر بھی 18 فیصد جی ایس ٹی لگایا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید