کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے گزشتہ چند دنوں میں صنعتکارتنظیموں، سیاسی اور مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے KEکی اووربلنگ ،بلاجواز لوڈشیڈنگ اورKEکے عملے کا صارفین کیساتھ تضحیک آمیز روے اورغنڈہ گردی سے عوام کو نجات دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کے مسائل کسی ایک جماعت کے لئے حل کرنا آسان نہیں، اسلئے کم از کم مشترکہ مسئلے پر اجتماعی جدوجہد کی داغ بیل ڈال کر نفرت اور تشد دکے بجائے افہام و تفہیم اور برداشت کی سیاست کو پروان چڑاھایا جاسکتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ تاجروں، صنعتکار وں اور سیاسی و مذہبی قائدین کے مثبت رویوں اور تعاون کی یقین دہانی کے بعد میں یقین سے کہہ سکتا ہوکہ تاجر، صنعتکار اور سیاسی و مذہبی جماعتیں عوام کوKEکے مظالم سے نجات دلانے کیلئے مخلص ہیں، اور پہلی جولائی کو عوام انکے اخلاص کا مظاہرہ دیکھے گی۔