اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے بھی اپنی شرائط سامنے رکھ دیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی پیشکش پر اپنے خطاب میں شرائط دہرائیں اور کہاکہ میرے لیڈر کو ڈیتھ سیل میں رکھاگیا‘بات تب ہو گی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا‘مفاہمت تب ہو گی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے، مفاہمت تک ہو گی جب آپ حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے‘ یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہو گا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شہبازشریف کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں ، ماحول بہتر ہو رہا تھا، بات تب ہو گی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا۔