• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی برآمد؛ مانیٹرنگ کیلئے 5 رکنی کابینہ کمیٹی قائم، مصدق ملک کنوینر مقرر

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ( اضافی ذخیرہ) برآمد کرنےکی منظوری دینے کے بعد چینی کی برآ مد کے عمل کی مانٹیرنگ کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ، نو ٹیفیکیشن جا ری ،پانچ رکنی کمیٹی کے کنوینر وزیر پیٹرو لیم مصدق ملک ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں وزیر نج کاری عبد العلیم خان ‘ وزیر تجارت جام کمال خان ‘ وزیر صنعت وپیداوار و وزیر خوراک رانا تنویر حسین اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک شامل ہیں۔ کمیٹی کی چار رکنی ٹی اوآرز بھی جاری کی گئی ہیں۔ کمیٹی کے ہفتے میں دو اجلاس ہوں گے۔کمیٹی چینی کے ایکس مل ریٹاور ر ٹیل ریٹ دونوں کا جائزہ لے گی بالخصوص قیمت میں اضافے پر نظر رکھے گی۔چینی کے ایکس مل ریٹ میں 140روپے فی کلو گرام سے زیا دہ اضافہ نہیں ہوگا۔چینی کی ریٹیل پرائس کا بنچ مارک کا تعین 13جون کی ایس پی آئی سے کیا جا ئے گااور اضافی مارج دو روپے ہو گا۔دوسرا ٹی او آر یہ ہے کہ کمیٹی ایکس مل اور ر یٹیل پرائس کی مانٹر نگ کیلئے صو بوں سے کو آ ر ڈی نیشن کرے گی۔تیسری ٹی او آر یہ ہے کہ اگر چینی کی ایکس مل پرائس 140 روپے سے بڑھ گئی یا ر یٹیل پرائس تیرہ جون کی ایس پی آئی بمع دو روپے اضافی سے بڑھ گئی تو کمیٹی فوری طور پر وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت تجارت سے کہے گی کہ چینی کی برآ مد روک دی جا ئے۔چوتھا نکتہ یہ ہے کہ کمیٹی ای سی سی کے تیرہ جون کے فیصلے جس کی توثیق کابینہ نے 25جون کو کی پر عملدرآ مدکی بھی مانیٹرنگ کرے گی۔ اس فیصلہ کے تحت مل مالکان چینی کی برآ مد سے حاصل ہونے والی رقم کسانوں کے وا جبات کی ادائیگی پر خرچ کریں گے۔صوبے یہ نگرانی کریں گے کہ کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے اور اس کی اطلاع شوگر ایڈوائزری بورڈ کو کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید