کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت نے دفاعی چیمپین انگلینڈ کو 68رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا ہفتے کو فائنل میں اس کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ جمعرات کو گیانا میں ہونے والے سیمی فائنل میں انگلش بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور 103 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔اسپنرز کلدیپ یادیو نے19 اور اکسر پٹیل نے 23رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے جسپرت بھمرا کو دو وکٹ لئے۔انگلش کپتان جوز بٹلر23رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس اننگز کے دوران انہوں نے ورلڈ کپ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئےقبل ازیں انگلینڈ نے ٹا س جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہےانہوں نے 39گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکے اور چھ چوکے مارے۔ہیری بروکس نے 25رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی وبارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے باعث ٹاس ہوا اور انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔انگلینڈ کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔نئےآنے والے بیٹر رشبھ پنت بھی بڑا اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز پر پویلین لوٹے، ایسے میں کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سیم کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔