اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کے اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی غلط تشریح سے ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال دیا گیا۔ سپریم کورٹ فیصلے کا مقصد کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنا نہیں تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل کے بعد ووٹرز کی اہمیت اور حقوق پر اثرات سے متعلق سوالات اٹھ گئے، انتخابی عمل کی قانونی حیثیت سے متعلق سوالات جڑے ہیں۔اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نااہل ہوئی۔ جسٹس اطہر من اللہ کے اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ فیصلے کی تشریح غلط ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے کا مقصد کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنا نہیں تھا۔اضافی نوٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکالا گیا۔ بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال کر ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔