• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کمیونٹی قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی تائید کرتی ہے، دارو خان اچکزئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے متحرک رہنما دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی بھرپور تائید کرتی ہے اوربھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جو فالس فلیگ آپریشن کیا گیا ہے اور اس کا الزام پاکستان پر لگایاگیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں لیکن بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے وہ اس افسوسناک واقعے کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ملتان سے مزید