ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں38مقدمات درج کرلیے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبدالوہاب سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے، نبیل سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں اظہر سے موبائل چھن گیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد راشد سے چار مسلح ملزمان موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں کاشف علی سے ڈاکو نے دس ہزار لوٹ لیے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد فریاد سے نامعلوم ملزمان15ہزار چھین کر فرار ہوگئے جب کہ محمد شعیب، منزہ اللہ خلیل، فداحسین، محمد زاہد، محمد سمیر ،صدام حسین ، اظہر ،وسیم ، خالد ، علی ،محمد اظہر ،عباس ،خلیل ، حسن، طلحہ اور دیگر کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔