ملتان (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے دی گئی کال پر انجمن تاجران ختم نبوت روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں کل بروز ہفتہ کو یکجہتی فلسطین کے سلسلہ میں مکمل بند رہیں گی، اس بات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر اور وائس چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملک طاہر ڈوگر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رابی کلاتھ مارکیٹ کے صدر اشفاق احمد،صدر ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر14ختم نبوت روڈ چوہدری یوسف انصاری،صدر مدینہ مارکیٹ شیخ حنیف و دیگر موجود تھے۔